امریکی گلوکارہ گیوین اسٹیفنی نے اپناکنسرٹ منسوخ کیوں کیا؟

54 سالہ گلوکارہ   نے 17 اگست کو امریکی ریاست نیو جرسی میں پرفارم کرنا تھا

Aug 11, 2024 | 12:45:PM
امریکی گلوکارہ گیوین اسٹیفنی نے اپناکنسرٹ منسوخ کیوں کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ گیوین اسٹیفنی نے زخمی ہونے کے باعث اپناکنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ گیوین اسٹیفنی  نے 17 اگست کو امریکی ریاست نیو جرسی میں پرفارم کرنا تھالیکن وہ چوٹ لگنے کی وجہ سے  زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے کنسرٹ  منسوخ کرنے کا اعلان کردیا،تاہم گلوکارہ نے کنسرٹ کی منسوخی کی وجہ سے اپنے مداحوں سے معذرت  کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیرج چوپڑا کی والدہ کے ارشدندیم کو بیٹا کہنے پر نریندرمودی کا ردعمل آگیا

گیوین اسٹیفنی  نے سوشل میڈیا پر  اپنے پیغام میں لکھا  کہ چوٹ کے نتیجے میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میں 17 اگست کو اٹلانٹک سٹی کے ایٹس ایرینا میں پرفارم نہیں کر سکوں گی جس پر میں اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں،میری ٹیم کنسرٹ کو دوبارہ شیڈول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور لوگوں کو ای میل کے ذریعے نئی تاریخوں کے بارے میں بتادیا جائے گا۔