نامورکلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان کی "ناپا" میں شاندار پرفارمنس

معروف گلوکار نے راگ درباری اور پٹیالہ گھرانے کی روایتی بندش پیش کی

Aug 11, 2024 | 13:05:PM
نامورکلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان نےنیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) میں اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹ لی۔

نامور کلاسیکل گلوکار نے کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا)اور آل پاکستان میوزک کانفرنس کے اشتراک سے منعقد کی گئی تقریب میں راگ درباری پیش کیا تو اپنی ہر تان و لے پرخوب  داد سمیٹی۔اس موقع پراُنہوں نے ناصرف مختلف راگ بلکہ پٹیالہ گھرانے کی روایتی بندش بھی پیش کی۔

ناپا اور کل پاکستان میوزک کانفرنس کے اشتراک سے منعقدہونے والی اس تقریب میں موسیقی کے دلدادہ افراد نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے جوروایتی گھرانے ہیں ان میں پٹیالہ اورشام چوراسی زیادہ معروف ہیں۔