خیبر پختونخوا حکومت کا وزراء کی کارکردگی پر انٹرویو لینے کا فیصلہ

Aug 11, 2024 | 13:17:PM

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت اپنے وزراء کی جانچ پڑتال کرے گی ،خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء کی کارکردگی پر ان کے انٹرویوز  لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزراء سے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے جبکہ کے پی حکومت کے مطابق شہری انٹرویوز میں براہ راست اپنی شکایت وزراء تک پہنچا سکیں گے۔

انٹرویوز میں وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا جب کہ انٹرویوز سے متعلق مہم کو "آسک منسٹر" کا نام دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شہری انٹرویو کے دوران وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ 

ضرورپڑھیں:پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: محسن نقوی
صوبائی حکومت کے مطابق عوامی مفاد میں وزراء سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق انٹرویوز لینے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں