ڈرامہ سیریل"جفا"کی بارہویں قسط ،حسن کے وحشیانہ سلوک سے مداح خوفزدہ ہوگئے

ڈرامہ کی کہانی گائناکالوجسٹ زارا کے گرد گھومتی ہے جس کی شادی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا حسن نامی شخص سے ہوئی ہے

Aug 11, 2024 | 13:49:PM
ڈرامہ سیریل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل"جفا"کی بارہویں قسط میں حسن کے وحشیانہ سلوک سے مداح خوف زدہ ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل" جفا"ہرجمعہ کونجی ٹی وی سے نشرہوتاہے جس کی  کہانی ہرقسط کے ساتھ   دلچسپ مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اورہر آنے والی قسط اسےاور دلچسپ بنا رہی ہے۔مومنہ درید پروڈکشن کی اس ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میں ماوراحسین،محب مرزا،سحرخان،عثمان مختار،نادیہ افگن،فرح سعدیہ،نعمان مسعود،لیلیٰ زبیری،انعم گوہر اورضرارخان شامل ہیں،دانش نواز نے اس کی ہدایات دی ہیں جبکہ سمیرافضل نے کہانی لکھی ہے۔

ڈرامہ سیریل"جفا"کی کہانی ایک ذہین گائناکالوجسٹ زارا کے گرد گھومتی ہے جس کی شادی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا حسن نامی شخص سے ہوئی ہے، دوسری طرف کہانی میں سحر خان،عثمان مختار اور ضرار خان کے درمیان محبت کی تکون بھی موجود ہے۔

اس جمعہ کوڈرامہ سیریل"جفا"  کی 12 ویں قسط نشر ہوئی جس میں حسن کو اپنی اہلیہ زارا کے ساتھ اس وقت پرتشدد رویہ اختیار کرتے ہوئے دکھایا گیا جب اسے پتہ چلا کہ زاراکی ملاقات اس کی کزن عندلیب سے ہوئی ہے تو وہ اسے کمرے میں پکڑلیتا ہے، اس کے علاوہ جب زارا گھرچھوڑکرجانا چاہتی ہےتو حسن کی دادی زارا کو حسن کی والدہ کا قصہ سنا کر گھر سے باہر جانے سے روک دیتی ہے۔

مداح ڈاکٹر زارا کے ساتھ حسن کے وحشیانہ رویے سے خوفزدہ ہوگئے ہیں اور بہت سے ناظرین کاخیال ہے کہ حسن کا کردار ان مردوں سے ملتا جلتادکھائی دیتاہے  جو اپنی بیویوں پر تشدد اوران کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ مداح  شوہرکواحسن طریقے سے سنبھالنے پر زارا کے کردار کی تعریف بھی کر رہے ہیں تاہم وہ حسن کی دادی پر بھی شک کر رہے ہیں اور ان کاخیال ہے  کہ حسن کی ماں کے گھرچھوڑکرجانے کی وجہ بھی  دادی ہوں گی ۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "میرے پاس حسن جیسا ہی شوہر ہے اور یہ صورتحال خوف ناک ہے"

بہت سے مداح اس بات پر بھی ناراض ہیں کہ تعلیم یافتہ اور امیر شخص ہونے کے باوجود حسن نے اپنی ذہنی بیماری کاکبھی کوئی علاج کیوں نہیں کرایا،کچھ مداحوں نے محب مرزا کی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا شخص کے طور پر جاندار اداکاری کی بھی تعریف کی ہے۔