ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر کاارشد ندیم پر بائیوپک بنانے کا مطالبہ

قومی ہیرو ارشد ندیم کی زندگی پر کوئی فلم یا ڈرامہ بنناچاہیے،سوشل میڈیا صارفین

Aug 11, 2024 | 14:16:PM
 ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر کاارشد ندیم پر بائیوپک بنانے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر نے  پیرس اولمپکس میں  نئی تاریخ رقم کرکے  پاکستان کے لیے 40سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر بائیوپک بنانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی ہیروارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں  40 سال بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتاہے،اُنہوں نے 92.97 میٹر طویل تھرو کرکے اولمپکس میں نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے، پنجاب کے شہر میاں چنوں  کے ایک گائوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کئی سال محنت کی،ان کا یہ طویل سفر نوجوان نسل کے لیے متاثر کُن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ہیرو ارشد ندیم کا آبائی علاقے میاں چنوں پہنچنے پر والہانہ استقبال

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی زندگی پر کوئی فلم یا ڈرامہ بنناچاہیے تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ اُنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کتنی جدوجہد کی،اس حوالے سے ناموراداکار ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُنہیں موقع ملا تو وہ ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائیں گے،دوسری جانب اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاہے کہ براہِ کرم!ارشد ندیم پر بائیوپک بنائی جائے اور میں بائیوپک میں ارشد ندیم کا کردار ادا کرنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اولمپکس گیمز میں  آخری مرتبہ 8 اگست 1992 ء میں کانسی کا تمغہ حاصل کیاتھا جبکہ آخری گولڈ میڈل  ہاکی کی ہی بدولت 1984ء میں حاصل کیا تھا۔