ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی : میلبرن سٹارز نے پاکستان شاہینز کو 47  رنز سے ہرادیا

Aug 11, 2024 | 16:13:PM
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی : میلبرن سٹارز نے پاکستان شاہینز کو 47  رنز سے ہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میلبرن سٹارز نے پاکستان شاہینز کو 47 رنز سے ہرادیا۔

اتوار  کے روز کھیلے گئے میچ میں میلبرن سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20  اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 175  رنز اسکور کیے جبکہ جبکہ پاکستانی شاہینز جہانداد خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں اور  20  اوورز میں 9 وکٹوں پر 128  رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

میلبرن سٹارز کی اننگز میں لیئم بلیک فرڈ نصف سنچری سکور کرکے نمایاں بیٹر رہے،ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے،ایشلے چندرا سنگھے نے 2  چھکوں اور  4 چوکوں کی مدد سے 47  رنز کی اننگز کھیلے،  ان دونوں  نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ کیا۔

ارجن نائر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے صرف  15گیندوں پر 36 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے انہوں نے سام ایلیٹ (  17 ناٹ آؤٹ )  کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں54  رنز کا اضافہ بھی کیا جبکہ جہانداد خان نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی مداخلت انٹیلیجنس چیف کا سنسنی خیز انکشاف

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز 20 اوورز میں9 وکٹوں پر128 رنز بناسکے، طیب طاہر6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، صاحبزادہ فرحان نے 26 رنز بنائے۔میلبرن سٹارز کی جانب سے رائلے مارک نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے پاکستان شاہینز اپنا تیسرا میچ منگل کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف کھیلیں گے۔