خوارجیوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Aug 11, 2024 | 16:52:PM
خوارجیوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک 9 اگست 2024 کو خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور آج ان کی شہادت سی ایم ایچ پشاور میں ہوئی،جنازے میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا،لیفَیننٹ عزیر محمود ملک سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں3مختلف مقامات پر خوارج اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے تبادلے میں اپنے دستے کی قیادت کرنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شدید زخمی ہوئے۔

 لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نےزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز  سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

ضرورپڑھیں:بنگالیوں نے غدار کو پہچانا، پاکستان کنفیوژن کا شکار

 لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی عمر 24 سال 8 ماہ تھی ،لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے ،لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید نے 3 سال 7 ماہ تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا ،لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چند روز پہلے وادی تیراہ میں خوارجی دھشتگردوں کے خلاف کاروائی میں زخمی ہونے والے لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت. 

وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا،وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے چار خوارجی دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا، پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں ،مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،انہون نے مزید کہا ہے کہ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمارے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں.  

 
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی وادی تیراہ میں فورسز پر حملے میں زخمی ہونے والے  لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ، صدر مملکت کا لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کی شہادت پر اظہار لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے ، صدر مملکت کا دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کو خراج عقیدت پیش کی ہے، دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے  شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔