پیرس اولمپکس میں شاندار فتح، ارشد ندیم کے سسر نے بھی انعام کا اعلان کر دیا

Aug 11, 2024 | 18:09:PM
پیرس اولمپکس میں شاندار فتح، ارشد ندیم کے سسر نے بھی انعام کا اعلان کر دیا
کیپشن: ارشد ندیم، سسر محمد نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو جہاں پاکستان بھر سے کروڑوں روپے کے انعامات دیئے  سے نوازا جا رہا ہے وہیں ان کے سسر نے بھی داماد کیلئے تحفے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کے سسر محمد نواز نے اپنے داماد کے گولڈ میڈل جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔محمد نواز کا کہنا تھا انہیں ارشد کے گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے ۔داماد کو تحفہ دینے سے متعلق سوال پر محمد نواز نے کہا کہ وہ اپنے داماد کو ایک بھینس تحفے میں دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے سات بچے ہیں، چار بیٹے تین بیٹیاں ہیں جن میں سب سے چھوٹی بیٹی کی شادی ارشد ندیم سے چھ سال قبل ہوئی تھی، ان کی بیٹی سے ارشد ندیم کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔محمد نواز نے بتایا کہ ارشد ندیم کے دو بچے مقامی سکول میں جاتے ہیں، بچی پہلی جماعت میں ہے جبکہ بچے نے اب سکول جانا شروع کیا ہے، جبکہ تیسرا بیٹا چھوٹا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ جب شادی ہوئی تھی تو اس وقت ارشد ندیم کیا کرتا تھا تو انہوں نے کہا کہ کہ وہ چھوٹے موٹے کام کرتا تھا، گھر پر ہی پریکٹس کرتا تھا اسے نیزے بازی کا بہت شوق تھا۔محمد نواز کے مطابق ان کی بیٹی جو ارشد ندیم کی اہلیہ ہیں حافظ قران ہیں، ان کو داماد سے کبھی کوئی شکایت نہیں رہی، وہ جب بھی آتا تھا جو کچھ کھانے کیلئے دے دیتے تھے وہ کھا لیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے 3حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا،کون کونسے شامل؟جانیے