(خورشید رحمانی) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئی پی پی پیز کامسئلہ الگ لیکن یہ معیشت کی ناکامی ہے، ڈالر کو کم کرنے کے لیے معیشت کومضبوط کرنا ہو گا، جس ملک میں الیکشن کی چوری ہو وہاں ترقی ممکن نہیں۔
شہرِ قائد کراچی میں کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم منشور کی صورت میں اپنی سوچ آپ کے سامنے رکھی ہے، ملک میں بڑے واضح مسائل ہیں، ہمارے منشور میں مسائل کے حل بھی پیش کیے ہیں، آج ہر پاکستانی پریشان ہے، ہرمحفل میں لوگ سوال کرتے ہیں کہ ملکی مسائل کاحل کیاہے؟ کوئی معززاتی حل نہیں ہوتے، حکومتیں عوام کی خدمت کے لیے ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوسہولتیں دینی ہوں گی، روزگار، صحت، تعلیم یہ سب عوام کو دینا ہوگا، پاکستانیوں کے مسائل کاحل آئین پاکستان میں موجود ہے، آئین پاکستان میں ہر وزیرکا حلف موجود ہے، لیکن اس ملک میں فوجی، جج، سیاست دان آئین کوتوڑتے ہیں، سیاسی جماعتوں کی جدوجہداپنے لیے ہوتی ہے، چاروں اسمبلیوں کے بجٹ میں ناخواندہ بچوں کازکرنہیں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہماری سب سے زیادہ طاقت ہیومن ریسورس ہے، ہیومین ریسورس 7 ارب دیتاہے، ارشد ندیم نے پورے ملک کوخوش کیا، ہمیں ہیومن ریسورس کوبڑھانا ہوگا، جب جج کرپٹ ہوں گے تو بجلی کے بلوں کایہی حال ہوگا، ملک میں آئی پی پی پیز کامسئلہ الگ لیکن معیشت کی ناکامی ہے، ڈالر کو کم کرنے کے لیے معیشت کومضبوط کرنا ہو گا، جس ملک میں الیکشن کی چوری ہو وہاں ترقی ممکن نہیں، ہم نے حالات نہ بدلے تو مسائل مزیدپیدا ہوجائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو ملک بنیادی حقوق نہیں دیتے وہ ملک خطرے میں پڑجاتاہے، ہم حکمرانی نہیں کریں گے بلکہ خدمت کریں گے، آئین پاکستان پرعمل پیراہ ہونا پڑے گا، آئین پاکستان پرعمل درآمد مسائل کا حل ہے، کراچی کے عوام پانی سے محروم ہے، پاکستان میں غیرقانونی اسلحہ رکھناآسان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا
انہوں نے سیاسی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 3 بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کے ریفارم کی بات کی؟ آج عوام کومسائل کاحل چاہیے، صوبے حکومتیں چلانے سے قاصرہیں، ہمارا سیاسی نظام کرپٹ لوگوں کا سہارا بنتاہے، ملک کے اندر ریفارم لیکر آنا ہو گا۔