دی ہنڈریڈ لیگ ;پولارڈ کے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے

Aug 11, 2024 | 19:21:PM
دی ہنڈریڈ لیگ ;پولارڈ کے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انگلینڈ میں جاری دی 100 لیگ میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کو دھو ڈالا، میچ کے دوران کو پورلارڈ نے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدیئے۔

دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں سدرن بریو کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے افغان سپنر راشد خان پر کوئی رحم نہ دکھایا، آل راؤنڈر نے سپنر کی لائن لینتھ بھلادی اور ایک اوور میں 5 چھکے لگاکر حیران کردیا۔ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم مقررہ 100 گیندوں کے میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 126 رنز بناسکی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں سدرن بریو 78 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ آخری 20 گیندوں پر انہیں 49 رنز درکار تھے۔پولارڈ 14 گیندوں پر صرف چھ رنز بنا کر جدوجہد کر رہے تھے جب کپتان لیوس گریگوری نے راشد کو اٹیک میں واپس لائے آئے تو انہوں نے ابتدائی 15 گیندوں پر صرف 10 رنز دیے تھے جبکہ پولارڈ نے مسلسل 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔

 پولارڈ 23 گیندوں پر 45 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تاہم جب تک انہوں نے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔اس طرح سدرن بریو نے راکٹس کے خلاف محض ایک گیند پہلے ہدف حاصل کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے 3حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا،کون کونسے شامل؟جانیے