پاکستان کا 78واں یومِ آزادی، امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کی مبارکباد

Aug 11, 2024 | 23:45:PM

(24 نیوز)پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر  امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے   پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی۔

امریکی سینیٹر وان ہولن نے یوم آزای کی مناسبت سے بھیجے گئے  اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی سینیٹ میں میری لینڈ کی عظیم ریاست کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، مجھے پاکستان  کے یوم آزادی جیسے بڑے دن  کے موقع پر آپ  سب  کی خوشیوں میں  شامل  ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے، گذشتہ 77 سالوں میں امریکہ اور پاکستان کے عوام نے دوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا، میں پاکستان اور  امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا  کرنے کا خواہاں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریپر بلیو فیس کو پیرول کی خلاف ورزی پر چار سال قید کی سزا
امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے، امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے زندگی کے ہر شعبے میں ملک کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں، پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے، میرے لیے  اس خاص موقع پر آپ سب  کے ساتھ شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔

مزیدخبریں