کویت نے تارکین وطن کو واپسی کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی وباکورونا کے بعد کویتی حکومت کی جانب سے 34ممالک کے شہریوں پر پابندی لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت وزارت صحت کے کارکنان کے قریبی رشتہ داروں کو براہ راست یا ٹرانزٹ پروازوں کے ذریعے کویت میں داخل ہونے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ کویت آنے والے افراد کے پاس جائز رہائشی اقامہ یا ایک درست اندراج ویزا ہو۔ کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صحت کی ضروریات کے مطابق وزارت صحت میں کارکنان کے لواحقین کی واپسی میں وہ 34ممالک بھی شامل ہیں جن پر کویتی حکومت نے ملک میں براہ راست داخلے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔اس سلسلے میں کویت کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کی انتظامیہ کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق کویت کی وزارت صحت کے تمام ملازمین جن کے پاس جائز رہائشی اقامہ ہے یا اس ملک میں داخلے کے درست اجازت نامے ہیں ان کو سفر کرنے کی اجازت ہے۔تاہم تمام مسافروں کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور خصوصاً کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔