( 24نیوز)بھارتی فورسز کی ایل او سی پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پرفائربندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو بنایا ہے،شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے دوران بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا ہے۔بھارتی فورسز کی فائرنگ اور اشتعال انگیزی کے باعث 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی
Dec 11, 2020 | 00:30:AM