(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بیٹے غفران سلمان رفیق کےساتھ گن پوائنٹ پر واردات ہوگئی، پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ایم پی اے سلمان رفیق کے بیٹے سے واردات ہوئی ہے،پولیس کے مطابق زعفران سلمان گاڑی پر جارہا تھا ڈاکو نے گن پوائنٹ پر واردات کی، خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے تھانہ ڈیفنس بی میں ایف آئی آر کی درخواست دےدی گئی،خواجہ سلمان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں کہ بیٹا محفوظ رہا، پولیس نے بڑی بہادری سے ملزم کو پکڑا۔
خواجہ سلمان رفیق کے بیٹے کیساتھ واردات،پولیس نے ملزم پکڑ لیا
Dec 11, 2020 | 00:46:AM