کورونا کے وار جاری،مزید50اموات،3ہزار نئے مریض رجسٹرڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس کی شدت میں کمی نہ آسکی،24گھنٹوں میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی۔ پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 47 نئے مریض سامنے آئے ہیں،جس کے بعد پنجاب میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 897، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، بلوچستان میں 17 ہزار 650، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770، اسلام آباد میں 34 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 596 نئے ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 48 ہزار 742 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،کل 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ 2 ہزار 538 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئی ہیں،اب تک 3 ہزار 284 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اسی طرح سندھ میں 3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 450، اسلام آباد میں 353، بلوچستان میں 173، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 186 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔