پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکاروں کا گانا آج ریلیز ہو گا

Dec 11, 2020 | 09:40:AM
پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکاروں کا گانا آج ریلیز ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی نژاد کینیڈین گلوکاروں کی جوڑی ” شیراکی” اور “فلائی ہائی” گڈ لک کے تعاون سے  آج ایک نیا گنا ریلیز کرنے جا رہے ہیں، یہ گانا دیسی کلچر کے ساتھ مغربی کلچر کا بھی رنگ اپنے ساتھ لئے ہوئے ہوگا۔

واضح رہے کہ شیراکی اور اور فلائی ہائی پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ہیں، شیراکی کا  میڈم نصیبو لال کے ساتھ گانا بہت مشہور ہوا تھا اور اس گانے کو  یو ٹیوب پر شائقین کی بہت بڑی تعداد نےپسند کیا  تھا ۔پاکستانی نژاد اس کینیڈین گلوکاروں کی جوڑی کا نیا گانا ڈیولز ڈیتھ  آج  ٹورنٹو میں یو ٹیوب پر ریلیز کیا جارہا ہے۔ شیراکی اورفلائی ہائی کے گانے کی ریلیز کا لوگ بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔