ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش, پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Dec 11, 2020 | 09:48:AM
 ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش, پہاڑوں پر برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہور،اسلام آباد سمیت پنجاب،  خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،بلوچستان اورآزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ میں بھی چند مقا مات پر بارش  کی پیشگوئی کی ہے  جبکہ آزادکشمیر، گلگت اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، لوئردیر10، پٹن 7، مالم جبہ5 ،بالاکوٹ 3، کشمیر، گڑھی دوپٹہ4،پنجاب، لاہور 3، اوکاڑہ 2، گجرات، قصور، ساہیوال، نارووال ایک، گلگت بلتستان،بگروٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں اور برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا، جس کے بعد لہہ  میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 تک ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کالام ،پاراچنار میں پارہ منفی 4، گوپس ، سکردومنفی 3، مالم جبہ،قلات ،بگروٹ منفی 2 اوراستور میں منفی ایک رہا۔