میکے جانے کی اجازت نہ ملنے پر خاتون نے کنوئیں میں کود کرخودکشی کر لی

Dec 11, 2020 | 10:29:AM

(24نیوز)میکے جانے کی اجازت نہ ملنے پر 22 سالہ خاتون نے  کنوئیں میں کود کرخودکشی کر لی۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھر پارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کےگاؤں پریمے کی ڈانی میں پیش آیا۔ لڑکی نےاپنے شوہر سے  میکے جانے کی خواہش کی تھی، تاہم شوہر نے بیوی کو میکے بھیجنے سے  انکار کر دیا جس پر وہ  دل برداشتہ ہوگئی اور گھر کے قریب کنویں میں چھلانگ لگا کرمبینہ طور پرخودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا ہےکہ خاتون کی لاش کو اسلام کوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں  پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔محکمہ پولیس تھرپارکر کے مطابق اس واقعے کے بعد رواں سال خود کشی کرنے والوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں