مریم نواز کو کھانا کھلانا مہنگا پڑ گیا،4 تھانوں میں مقدمات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں ریلی نکالنے جانے پر پولیس نے اچھرہ، گوالمنڈی، مزنگ اور لوہاری تھانے میں مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے خلاف ان مقدمات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سڑکیں بلاک کرنے اوراشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ ان مقدمات میں سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے لاہور کے کئی معروف علاقوں کا دورہ کیا جس کے بعد وہ کھانا کھانے کیلئے لکشمی چوک پر واقعہ ” بٹ کڑاہی “ پہنچیں ۔ ریسٹورنٹ والوں کو مریم نواز کو کھانا کھلانا مہنگا پڑ گیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔
Real taste of Lahore at Lakshami Chowk this is famous “Butt Karahi” @MaryamNSharif enjoying traditional Lahori food with uncle Pervaiz Rashid and Maryam Aurangzeb pic.twitter.com/ask3Yf3WlJ
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) December 10, 2020
دوسری جانب گوالمنڈی پولیس نے پٹواری ظفر عباس کی مدعیت میں 2 مقدمات درج کئے، ایف آئی آر میں فیصل، چوہدری ارشد، عامر خان اور عرفان بٹ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 100 سے زائد نامعلوم لیگی کارکنوں کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔لوہاری گیٹ میں مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں لیگی رہنما مریم نواز، کاشف گجر، محمد طارق اور محمد جاوید کو نامزد کیا گیا جبکہ مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے عبدالرحمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مزنگ پولیس کے مقدمے میں مریم نواز سمیت 200 سے زائد کارکن نامزد ہیں، پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر درج کیا جبکہ اچھرہ میں مقدمہ گرد اور محمد منشا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یاد رہے گزشہ روز مینار پاکستان جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دینے کی حوالےسے مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی قیادت میں گجومتہ سے داتا دربار تک ریلی نکالی گئی تھی۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔