بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی ، پاکستان کا شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ،احتجاجی مراسلہ بھی تھمادیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے تتہ پانی سیکٹر پر 9 دسمبر کو بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوا۔ بھارت رواں برس 2940 بار سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، رواں برس بھارتی فائرنگ سے 27 شہادتیں اور 247 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،ہندوستان کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں، مودی سرکار ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتی۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔