کراچی :کورونا کا زور،مزید3 ڈاکٹرز کا انتقال،تعداد45ہوگئی

Dec 11, 2020 | 13:06:PM
کراچی :کورونا کا زور،مزید3 ڈاکٹرز کا انتقال،تعداد45ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3ڈاکٹرز جاں بحق ہوگئے،سندھ میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے بڑی تعداد میں ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ پچھلے چو بیس گھنٹوں کے دوران جناح ہسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹر طاہر امین  چودھری انتقال کر گئے۔ نجی کلینک کے ڈاکٹروسیم الدین بھی کورونا  کے باعث چل بسے  جبکہ سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرعبدالستارکوروائی بھی مہلک وبا  کے باعث دم توڑ گئے۔  ای این ٹی اسپیشلسٹ چندروز سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔

ملک بھر میں176 ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا سے جاں بحق ہوا، جبکہ کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئرورکرز کی تعداد 11ہزار سے زائد ہے۔ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ڈاکٹروں نے شہریوں سے ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔