برطانیہ کی ورجن ائیرلائن کی پہلی پرواز کی اسلام آباد آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانیہ کی ورجن ائیرلائن کی پہلی پروازمانچسٹرسے208 مسافروں کو لے کر آج صبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ورجن ایئرلائن کوخوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق پرواز کی آمد کے موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور برطا نیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔معاون خصو صی نے کہا کہ برٹش ائیرلائن کے بعد ورجن ائیر لا ئن برطانیہ کی دوسری بڑی ائیرلائنزہےجس نےپاکستان کےلئےباقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سےملک میں تجارت اور سیاحت بڑھےگی اور ملکی معیثت کو فائدہ ہوگا۔
زلفی بخاری نے مزید بتایا کہ ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔ برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کوہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔