(24 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عوام کے مفاد کی خاطر احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیے،مذاکرات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی محترم شخصیات کو آگے آکر کردار ادا کرنا ہوگا،اس وقت مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے۔
فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں تلخیاں کم کریں، یہ ملک کیلئے ضروری ہے۔
دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان ذاتی مفادات کیلئے ایک بار پھر سیاست کو انتشار اور فساد کی جانب دھکیل رہا ہے۔ راجکماری اور اس کے چیلے معصوم عوام کو ڈنڈے تھما کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جو کہ بد حواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ پر حملہ، اداروں پر پتھراؤ ن لیگ کی شناخت ہے۔
ادھرمعاون خصوصٰی شہباز گل کا کہنا ہے کہ قوم جان چکی ہے کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کر لو، ڈرامے بازیوں سے کام چلنے والا نہیں ۔نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ مجرم نوازشریف کے کہنے پر استعفے اسپیکر کے بجائےمولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ استعفے جعلی ہی،۔عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے استعفے سپیکر کو دیں۔