فیصل آباد میں 2 بھائی، شکارپور میں پولیس اہلکار قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں 2 بھائیوں کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا جبکہ سندھ کے شہر شکار پور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار قتل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں 2 بھائیوں کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا،اہلِ خانہ کو صبح ہونے پر دہرے قتل کی واردات کا علم ہوا۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق 2 بھائیوں کے قتل کا واقعہ کھرڑیانوالہ کی غوثیہ کالونی میں پیش آیا۔نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک کمرے میں سوئے ہوئے 2 بھائیوں 18 سالہ شہباز اور 27 سالہ شہر یار کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔رات گئے دہرے قتل کی یہ واردات انجام دینے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ دوسرے کمروں میں سوئے ہوئے اہلِ خانہ کو صبح واقعے کا علم ہوا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاندان میں رشتے کا تنازعہ قتل کی وجہ بنا مزید یہ کہ ملزمان مقتولین کے قریبی رشتے دار ہو سکتے ہیں۔
ادھر شکارپورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق شکار پور کے رستم چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔مزید یہ کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس اہلکار کی شناخت حمید سنجرانی کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی کامران نواز کے مطابق ملزمان کی کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔