یورپی یونین بھارتی پرو پیگنڈے کی تحقیقات کرے، پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ 14 نومبر کو پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف ڈوزیئر کے تفصیلات شیئر کیں، ذوزیئر میں ٹھوس شواہد فراہم کیے جس کا بھارت جواب نہیں دے سکا۔بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لئے 750 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹس کو استعمال کیا۔انہوں نے یورپی یونین سے بھارتی پروپیگنڈے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اس حوالے سے تحقیقات کرے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمشیر قومی سلامی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ڈوزیئر میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف مختلف تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہمارے مندوب نے وہ ڈوزیئر پیش کیا، سیکیورٹی کونسل کے مستقل ممبران ممالک کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا، یورپی یونین کے ممبران کے علاوہ دیگر عالمی برادری کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ک بھارت پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے لیے 15 سال سے کام کر رہا تھا، وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے یہ جعلی کام کر رہا تھا، اس ایکٹیویٹی کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا ہوا تھا، ساڑھے 700 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹ کو استعمال کیا گیا، 10 کے قریب این جی اوز اور تھنک ٹینک کا استعمال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نےکہا دنیا بھر میں جعلی مظاہرے اور ایونٹس کروائے جاتے رہے، یورپی یونین میں پارلیمنڑی گروپس ترتیب دیے گئے۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ گروپس حرکت میں آئیں گے، فرینڈز آف بلوچستان بھارت کے پروپیگنڈے کے پرچار کے لئے بنایا گیا، بھارت ان گروپس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا رہا ہےاور ان کے ذریعے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار میں ملوث ہے۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ یورپین پارلیمںٹ ٹوڈے کے نام سے ویب سائٹ بنائی گئی، جعلی میگزینز اور تھنک ٹینکس کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کیا گیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی جعلی معلومات پھیلانے میں ملوث ہے، جعلی آرگنائزیشنز کو انڈیا فنڈنگ کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف ایک بدنام مہم شروع کی گئی ہے، فیٹف میں بھی پاکستان مخالف ایک مہم چلائی گئی لیکن ہم نے دنیا بھر میں بھارت کو ایکسپوز کیا۔