شیخ رشید کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Dec 11, 2020 | 14:50:PM
شیخ رشید کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو توہینِ عدالت کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کےخلاف توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی۔یاد رہےکہ سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈ کے ادارہ کے زیرِ استعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا۔شیخ رشید احمد پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر ہسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر شیخ رشید سے وزارتِ ریلوے کا منصب لے کر انہیں وزیرِ داخلہ بنا دیا گیا ہے، ان کی جگہ وزارتِ ریلوے اعظم سواتی کو دے دی گئی ہے۔