لاہور میں پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کیلئے حکومتی حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ۔
پنجاب حکومت کے مطابق میں کورونا کیسز کی شرح چار اور لاہور میں 8 فیصد ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں دہشتگردی کا خدشہ ہو تو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ صوبے میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے بعد مزید نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام خود کو کورونا سے بچانے کے لیے اجتماعات میں نہ جائیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو نہ جلسے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی انہیں جلسے سے روکیں گے۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو مینار پاکستان سے متصل گرائونڈ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔