(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے والد چودھری افضل چن کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
معاون خصوصی ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ چودھری افضل چن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں،چودھری افضل چن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر علاج جاری ہے،معاون خصوصی نے والد کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ چودھری افضل چن سابق ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔