مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ 

Dec 11, 2020 | 18:53:PM
مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر کے دوران بھی دو ارب سے زیادہ ڈالر وطن بھجوائے، نئے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کی مجموعی ترسیلات زر پہلے سے ستائیس فیصد زیادہ رہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 2 ارب 34 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے گئے، جو اس سال اکتوبر کی ترسیلات زر سے 2اعشاریہ 4 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کی ترسیلات زر سے 28 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں، نومبر مسلسل چھٹا مہینہ ہے جس میں دو ارب دالر سے زیادہ کی ترسیلات زر آئیں، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 11 ارب 77 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 اعشاریہ9 فیصد زیادہ رہیں، جولائی سے نومبر تک مجموعی طور پر سعودی عرب سے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر اور یو اے ای سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 5 ماہ میں 1 ارب ڈالر اور برطانیہ سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر بھجوائے گئے۔