اپوزیشن بوکھلاہٹ کاشکار،آخری پتے پہلے شو کردیئے،شبلی فراز

Dec 11, 2020 | 19:25:PM

(24 نیوز)شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کرپشن کے سلطان ہیں، ان کی بوکھلاہٹ کایہ عالم ہے کہ جواقدام آخرمیں کرناتھاانھوں نے پہلے کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف، آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان نے مختلف ادوارمیں قوم کاپیسالوٹا،یہ لوگ سیاست میں پیسہ لائے، لوگوں کو خریدا اور بیچا،انہوں نے ایساماحول بنایاکہ صرف پیسے والے سیاست کرسکیں۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ انہوں نے مختلف ادوار میں قوم کا پیسہ لوٹ کر اپنی جیبیں بھری، قوم کے لوٹے ہوئے پیسے سے انہوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائی، آر پار کی باتوں سے ان کی سیاست ہمیشہ کےلئے دفن ہوجائے گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی کواین آر او نہیں دیں گے،اپوزیشن کے استعفوں کاکوئی دباؤنہیں ہے۔
شبلی فراز نے کہاکہ جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں پر کورونا وائرس پھیلا، پی ڈی ایم کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے،کورونا کی دوسری لہر نے ملک کے مختلف شہروں میں تشویشناک صورتحال پیدا کررکھی ہے۔
وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کاپریس کانفرنس میں کہناتھا کہ پی ڈی ایم صرف چوری کا پیسہ بچانے کیلئے بنائی گئی ،یہ اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ نوازشریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اورملک سے فرار ہیں، مولانا فضل الرحمان نے اربوں روپے کی کرپشن کی، مولانا فضل الرحمان نے اقتدار میں رہ کر اربوں روپے کمائے، مولانا فضل الرحمان کی کرپشن ثابت کرکے دکھاوَں گا، علی امین گنڈ اپورنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی6کے ساتھ رابطے تھے۔

مزیدخبریں