پی ڈی ایم رہنما مینار پاکستان پہنچ گئے، انتظامات کاجائزہ لیا

Dec 11, 2020 | 19:58:PM
 پی ڈی ایم رہنما مینار پاکستان پہنچ گئے، انتظامات کاجائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مینارپاکستان پرپی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، پی ڈی ایم رہنماؤں نے جلسہ گاہ کادورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا،جلسے کی میزبان مسلم لیگ ن کی جانب سے لوگوں میں ماسک بھی بانٹے گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کا بی پلان بھی تیارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق 13 دسمبرکومینارِپاکستان پرپی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں،سٹیج بنانے کیلئے سامان جلسہ گاہ پہنچادیاگیا، سیکرٹری جنرل جے یوآئی ف مولاناعبدالغفورحیدری اوردیگرپی ڈی ایم رہنماؤں نے جلسہ گاہ کادورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا،مولانا عبدالغفورحیدری کی امامت میں پی ڈی ایم رہنماؤں اورکارکنوں نے نمازِمغرب بھی اداکی۔
جلسے کی میزبان مسلم لیگ ن کی جانب سے لوگوں میں ماسک بھی بانٹے گئے،لاہورجلسے کولے کرسیاسی ماحول بھی گرم ہے،پی ڈی ایم رہنماو¿ں کاکہناہے کہ جلسہ ہوگااورحکومت گھربھی جائے گی۔ان کاکہناتھا کہ وزرابھی کہاں پیچھے رہنے والے ہیں، حکومت کاموقف ہے کہ جلسہ شوق سے کریں، جلسوں سے حکومت کوکچھ نہیں ہوگا۔
دوسری طرف حکومت نے اپنی حکمت عملی بنارکھی ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوسرے شہروں سے آنےوالے کارکنوں اورقافلوں کا راستہ روکاجائےگا۔ذرائع کے مطابق موٹروے اور جی ٹی روڈپرکنٹینرزلگاکر راستے محدودکئے جائیں گے،پی ڈی ایم کابھی پلان بی تیارہے ذرائع کے مطابق پلان بی کے تحت جلسہ سڑک پرہوگا،ٹرک پرسٹیج بنایاجائےگا،پلان بی کی ذمہ داریاں لیگی رہنمارانامشہودکے سپردکردی گئیں۔