پشاور: سابق سینیٹر کے گھر کے سامنے دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Dec 11, 2020 | 20:29:PM

(24 نیوز)حیات آباد فیزون میں سابق سینیٹر ناصر خان کے گھر کے سامنے دھماکاہوا ہے،دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر دھماکے سے لرز گیا،پشاور کے علاقے حیات آباد فیز میں سابق سینیٹر ناصر خان کے گھر کے سامنے دھماکا ہوا ہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ، دھماکے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا،پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے،بم ڈسپوزل سکواڈنے شواہداکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزیدخبریں