مصطفی نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفیٰ دیدیا

Dec 11, 2020 | 20:42:PM

(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے ترجمانی سے استعفیٰ دے دیا۔
 ذرائع کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پارٹی فیصلوں پر اختلافات پر بطور ترجمان بلاول بھٹو زرداری استعفیٰ دےدیا، ذرائع کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر نے تاحال پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے تاحال پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، 
پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت مصطفی نواز کھوکھر کو منانے کیلئے متحرک ہے،ذرائع پیپلزپارٹی کاکہنا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر تھوڑا جذباتی ہوگئے ہیں، منا لیں گے،پیپلزپارٹی میڈیا سیل کاکہنا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے پارٹی نہیں چھوڑی۔

مزیدخبریں