(24 نیوز )لاہور جلسہ روکنے کیلئے پولیس نے میزبان جماعت کے اراکین اسمبلی کے گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ گھبراہٹ کا شکار ہے جو کہتے تھے کہ جلسہ کے لیے سہولتیں فراہم کریں گے وہ اب پریشان ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور میرے گھر والوں کو حراساں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کچھ بھی کر لے جلسہ ہو کر رہے گا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا، جلسے سے پہلے لیگی قیادت کو نظر بند کر دیا جائے گا۔ لاہور پولیس مسلم لیگ (ن) قیادت کی تین تین ماہ کی نظر بندی کے احکامات حاصل کرے گی۔