بنکاک میں پھنسے50 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Dec 11, 2020 | 22:12:PM
بنکاک میں پھنسے50 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ایئر لائن بنکاک میں پھنسے 50 سے زائدپاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنکاک سے پی آئی اے کی پرواز پی کے895 پچاس سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لے آئی، ایئر پورٹ پہنچ کر مسافروں نے فرط جذبات میں سجدہ کرتے ہوئے اپنی سرزمین کو چوم لیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی بینکاک میں اوور اسٹے یا ویزہ کی میعاد ختم ہونے کی بنیاد پر وہاں کی مختلف جیلوں قید میں تھے۔
حکومت پاکستان کی خاص ہدایات پر پی آئی اے انتظامیہ نے انتہائی کم وقت میں ہنگامی طور پر اقدامات کرتے ہوئے ان کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کئے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے895 شام7 بج کر20 منٹ پر اسلام آباد پہنچی تو انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، لوگ اپنے پیاروں کو سامنے دیکھ کر روپڑے۔اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ائی اے ہمیشہ قومی فرائض کی تکمیل کے لئے سامنے کھڑی ہوتی ہے۔ یہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور ان کو دیار غیر میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا تھا۔