سعودیہ میں کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

Dec 11, 2020 | 22:24:PM

(24 نیوز)برطانیہ اور کینیڈا کے بعد سعودی عرب نے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا استعمال کے استعمال کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے امریکا کی دوا ساز کمپنی فائزر کی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

سعودی اتھارٹی حکام کے مطابق اتھارٹی نے فائزر کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر ویکسین کے موثر اور محفوظ ہونے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دوا کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے اور اب ویکسین درآمد کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ صحت کے متعلقہ حکام اب ویکسین کی درآمد کا عمل شروع کریں گے اور مملکت میں ویکسین کی آنے والی ہر کھیپ کے نمونوں کا استعمال سے قبل تجزیہ کرے گی تاکہ اس کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزارت صحت سعودی عرب میں ویکسین کی آمد کی تاریخ کا اعلان کرے گی اور درآمدی تقاضوں کی تکمیل کے بعد اس کے استعمال کا آغاز کرے گی۔سعودی عرب نے مملکت میں مقیم ہر فرد کو کرونا وائرس کی ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں