کراچی میں مزید 3 مسیحا کورونا کے باعث جاں بحق

Dec 11, 2020 | 22:45:PM
کراچی میں مزید 3 مسیحا کورونا کے باعث جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق جناح ہسپتال سے ریٹائرڈ ڈاکٹرطاہرامین چوہدری کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ نجی کلینک کے ڈاکٹر وسیم الدین بھی کورونا سے چل بسے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرعبدالستارکوروائی بھی کورونا سے انتقال کرگئے، وہ چندروز سے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔