(24 نیوز) بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے خرابی صحت اور بھائیوں کی وفات کے بعدذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے 30 مارچ 2019ءکو وزیر داخلہ کے اہم عہدے کا چارج سنبھالا ۔ انھیں ابتدا میں بطور وزیر پارلیمان برائے امور کابینہ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جولائی 2020ء میں اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد اور اس کے صرف ایک ماہ بعد ہی ان کے دوسرے بھائی پیر احمد انتقال کر گئے تھےجس کے بعد ان کی مصروفیات بڑھ گئی ۔مصروفیات کے باعث انہوں نے وزیرداخلہ کی اہم ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنےکیلئے حکومت کو درخواست دی۔ وزیرداخلہ کا عہدہ واپس لینے کے بعد انھیں وفاقی وزیر انسداد منشیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔