حکومتی وزرا کا اپوزیشن قیادت سے رابطوں کا انکشاف

Dec 11, 2020 | 23:54:PM

(24 نیوز)حکومتی وزراءکی ٹیم کی جانب سے اپوزیشن قیادت سے رابطوں کا انکشاف سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کیساتھ سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات سمیت دیگر امور پر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے تین وزراکے اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق کر دی ہے۔
 ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ کورونا کی خطرناک صورتحال میں جلسے نہ کرنے سے متعلق اپوزیشن سے بات چیت کی جاسکے۔
دوسری جانب اپوزیشن سے مذاکرات سمیت دیگر ایشوز پر حکمت عملی بنانے کے لیے  وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو بھی آج اسلام آباد بلا لیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں گورنر پنجاب سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم تجاویز دیں گے۔ گورنر چودھری محمد سرور کو اپوزیشن حلقوں میں اہم حیثیت حاصل ہے۔
گورنر پنجاب ماضی میں بھی سیاسی مخالفین سے بات چیت میں مثبت نتائج دیتے رہے ہیں۔ اس سے قبل گورنر پنجاب نے لاہور میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں