(مانیٹرنگ ڈیسک) اومان میں 11 دن کے قرنطینہ کے بعد ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کو جمعہ کو گھر جانے کی منظوری مل گئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے خطرے کے بعد جنوبی افریقہ کے بڑے حصے میں سفری پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے 27 نومبر کوزمبابوے میں کھیلے جانے والے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کو منسوخ کئے جانے کے بعد سے ٹیم اومان میں پھنسی ہوئی تھی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوآٹھ دیگر بین الاقوامی ٹیموں کے ساتھ آئی سی سی کے نجی طیارے کے ذریعہ اومان روانہ کیاگیا، جس کا نمیبیا میں ایک مختصر سٹاپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچے کو گود میں اٹھائے شخص پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے۔۔ ویڈیو وائرل