نومولود بچی کی لاش قبر سے غائب۔۔ والد  فاتحہ خوانی کیلئے پہنچا تو کیا دیکھا؟

Dec 11, 2021 | 09:21:AM
 نومولود بچی کی لاش قبر سے غائب۔۔ والد  فاتحہ خوانی کیلئے پہنچا تو کیا دیکھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں  نومولود بچی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد میں بچی کی 10 روز قبل تدفین کی گئی لاش قبر سے غائب ہو گئی، والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تو کفن قبر کے باہر پڑا دیکھا اور لاش غائب تھی،بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 10 دن کی نومولود بچی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کردی گئی، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر والد کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے متعدد افراد کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں، فرانزک ٹیم کی رپورٹ کی مدد سے ملزمان کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان پر ڈالروں کی بارش، سعودی عرب کے بعد ایک اور ادارے نے خزانے کے منہ کھول دیئے