شادی کے منڈپ پر وکی کی باتیں سن کر کترینہ رو پڑی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،شادی کے منڈپ پر وکی کی باتیں سن کر کترینہ رو پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق وکی کوشل باراتیوں کے ساتھ ایک قدیم زمانے کی کار میں شادی کے منڈپ پہنچے جہاں وکی کے ہمراہ ان کے بھائی سنی ، ان کا دوست اور کچھ خاندان کے افراد تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے روایتی انداز میں شادی کے پھیرے لیے چنانچہ جب وکی نےورمالا پہننے کے بعد ایک تقریر کی تو کترینہ بہت جذباتی ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر نے اگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے
رپورٹس کے مطابق ورمالا کی تقریب کے فورا بعد وکی نے ایک بہت ہی دلکش تقریر کی کہ کس طرح کترینہ نے ان کی زندگی بدل دی اور پھر اداکار نے کترینہ سے پیار کا اظہار بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وکی کی پیار بھری تقریر سن کرکترینہ خوشی سے جذباتی ہوگئیں اور وہ تقریباً رو پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شادی کی ایسی انوکھی واردات کہ پولیس والے بھی حیران۔۔سب نے سر پکڑ لیے