کورونا مزید 11جانیں نگل گیا، مزید395کیس رپورٹ

Dec 11, 2021 | 10:04:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس  سے  24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کرگئے، 395 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 50 ہزار  859 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 395 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

واضح رہے کورونا وائرس نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے اس کے علاوہ 759 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    11 دن کا قرنطینہ۔۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو آخرکار گھر جانے کی منظوری مل گئی

مزیدخبریں