(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم’’83‘‘ ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار، متحدہ عرب امارات کی ایک فنانسر کمپنی نے ممبئی کی میٹروپولیٹن کورٹ میں فلم ’’83‘‘ کے پروڈیوسرزکے خلاف سازش اور بے ایمانی کا مقدمہ دائر کردیا ۔ مقدمے میں دپیکا پڈوکون، ساجد ناڈیاڈوالا،کبیر خان، فینٹم موویز اور دیگر 4 پروڈیوسرز کے نام شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسرز کیخلاف بھارتی پینل کورٹ کی دفعہ 405، 406، 415، 418، 420 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے منڈپ پر وکی کی باتیں سن کر کترینہ رو پڑی۔۔؟
بھارتی میڈیا کے مطابق فنانسر کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی فلم’’ 83 ‘‘ کی فنڈنگ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کمپنی (وبری میڈیا ) کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اور اس پوری بات چیت کے دوران وبری میڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ اسے اچھا منافع ملے گا۔ جس کے بدلے میں کمپنی نے 16 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تاہم فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے حقوق(rights) دینے میں دھوکا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس ۔۔اداکارہ جیکلین سے 10 گھنٹے تک تفتیش۔۔اہم بات سامنے آ گئی