کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔امریکی بحریہ کے کمانڈر نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکہ میں نیوی کے ایک افسر کو کورنا ویکسین لگوانے سے انکار پر نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ کمانڈر لوسیئن کنز یو ایس ایس ونسٹسن چرچل اے ڈسٹرائر پر سیکنڈ کمانڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروانے اور کورونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کیا ۔
نیول حکام کے مطابق وہ پہلے اہلکار ہیں جن کو ویکسین لگوانے سے انکار پر فارغ کیا گیا۔ایک افسر نے ان کے فارغ کئے جانے کی وجہ بتایا کہ قانون کی تعمیل نہ کرنے پر انکی کارکردگی اور صلاحیت پر اعتماد مشکوک ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 11جانیں نگل گیا، مزید395کیس رپورٹ