پورپی یونین افغانیوں پر مہربان ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ نے 40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: روس سے میزائیل خریداری معاہدہ۔۔امریکا بہادر پریشان۔۔بھارت کو دھمکی دیدی
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ کی جانب سے ان افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے اور اب ان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔سب سے زیادہ افغان شہریوں کو جرمنی پناہ دے گا جن کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ نیدرلینڈ نے 3 ہزار سے زائد، اسپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغانیوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے غیر قانونی آمد کو روکنے
میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق 85 ہزار افغان باشندے افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے قریب ممالک میں پہنچ چکے ہیں اور اب طالبان کے کابل پر کنٹرول اور شدید خشک سالی کے بعد مزید مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور