ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

Dec 11, 2021 | 13:12:PM

(24 نیوز)لاہور کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پربھاری جرمانوں کی وجہ سے اب لائسنس کا حصول آسان بنانے کیلئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےاحسن اقدام اٹھاتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس اجرا  سنٹرز کے اوقات کار بڑھاکر8 کی بجائے 10گھنٹے کردیئے ہیں۔

لائسنسگ سنٹرکے اوقات کار 8سے 4 کی بجائے  اب  8 بجے سے 6بجے تک ہونگےجبکہ اتوارکے روز بھی 5 ڈرائیونگ سنٹرز اور4بوتھ 1بجے تک کھلا کریں گے۔

 شہری اب اتوار کو بھی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، اتوار کے روزشہر کے پانچوں ڈرائیونگ سنٹرز اور 4 لائسنسنگ بوتھ،اقبال ٹاؤن خدمت مرکز، سی ٹی او آفس، کینٹ بوتھ اور لبرٹی سنٹرز کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کے لئے بڑا جھٹکا۔۔ امتحانات کا طریقہ مکمل تبدیل
 شہریوں کے لئے لازم ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔ٹریفک لائسنس کے اجرا  کی یہ خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی، شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ لاہور کے شہری جلد از جلد لائسنس بنوائیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجرا کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ 

  

مزیدخبریں