سانحہ اے پی ایس کیس۔سپریم کورٹ نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزیدمہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو رپورٹ جمع کرانےکی ڈیڈ لائن 10دسمبر تھی جسے بڑھا کر مزید 3 ہفتوں کی مہلت دے دی۔
سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سے عمل درآمد رپورٹ 4 ہفتوں میں جمع کرانے کا کہا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن 10 دسمبر تک تھی، جسے بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
خیال رہے حکومت نے سپریم کورٹ میں اے پی ایس عمل درآمد رپورٹ جمع کرانی ہے۔ عدالت اعظمی کی جانب سے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ حکومت نے سپریم کورٹ سے اضافی وقت کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے شہدا کے والدین کے ساتھ ملاقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید