کلاس میں طالبعلم نے استاد کیساتھ کیا کیا۔۔۔؟تصاویر منظر عام پر آ گئیں

Dec 11, 2021 | 13:34:PM
کلاس میں طالبعلم نے استاد کیساتھ کیا کیا۔۔۔؟تصاویر منظر عام پر آ گئیں
کیپشن: کلاس میں طالبعلم نے استاد کیساتھ کیا کیا۔۔۔؟تصاویر منظر عام پر آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ایک ہائی سکول کے  طلباء نے کلاس روم میں استاد پر حملہ کردیا جس کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کے طلباء کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر کلاس کے دوران ایک استاد کے ساتھ بدسلوکی کی،وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طلباء نے مبینہ طور پر اپنے استاد کے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ ایک طالب علم نے استاد کے سر پر کوڑا دان رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    سانحہ اے پی ایس کیس۔سپریم کورٹ نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزیدمہلت دیدی

دریں اثنا طلباء  کے حملے پر استاد نے کچھ نہیں کہا اور خاموشی سے پڑھاتے رہے،کچھ دیر کے بعد جب استاد کُرسی پر بیٹھ گئے تو دوبارہ طلباء کے گروپ نے استاد پر کوڑے دان سے حملہ کیا۔ کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر نے واقعے کا نوٹس لیا اور سخت کارروائی کی ہدایت دی۔

دوسری جانب استاد نے بتایا کہ جب وہ کلاس روم میں داخل ہوئے تو اُنہوں نے فرش پر گٹکے کے پیکٹ پڑے ہوئے دیکھے، انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں، جب اُنہوں نے پڑھانا شروع کیا تو ان میں سے کچھ نے انتشار پیدا کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر سائبر فراڈ کا شکار۔بھاری نقصان ہو گیا