15 منٹ میں دھندلا پن ختم۔۔۔ کمزور نظر والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)40سال یا اس سے زائد عمر والوں کے لئے خوشخبری،15منٹ میں ایک ڈراپ سے آنکھوں کا دھندلا پن ختم۔
تفصیلات کے مطابق چشمہ لگانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی اور امریکا نے 15 منٹ میں دھندلے پن سے نجات پانے اور صاف بینائی واپس لانی والی آئی ڈراپ بنا لی ہے جس کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلاس میں طالبعلم نے استاد کیساتھ کیا کیا۔۔۔؟تصاویر منظر عام پر آ گئیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں آنے والا ایک نیا منظور شدہ آئی ڈراپ ان لاکھوں امریکیوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے جن کی عمر 40 یا اس سے زائد ہیں یا جو دھندلا پن کا شکار ہوں،یہ آئی ڈراپ ریڈنگ گلاسز کی جگہ لے گا جنہیں قریب سے دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ دوا کم سے کم 15 منٹ میں اثر شروع کرتی ہے اور اس دوا کا ایک قطرہ 6 سے 10گھنٹے تک دھندلا پن ختم کرتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کم روشنی یارات کو گاڑی چلانے والے افراد کیلئے یہ قطرے مؤثر نہیں اور 65 سال کی عمر والے افراد بھی اس سے مستفید نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر سائبر فراڈ کا شکار۔بھاری نقصان ہو گیا